Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کارساز حادثہ انتہائی افسوسناک تھا، امیر جماعت اسلامی منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ گزشتہ روز کارساز حادثے میں 3 افراد کی موت انتہائی افسوسناک تھا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہر میں غفلت کے ساتھ ڈرائیونگ معمول ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے، واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ذمہ دار خاتون ڈرائیور گرفتار ہے۔

کراچی کے امیر جماعت اسلامی منعم ظفر نے مزید کہا کہ آئس جیسا نشہ اس شہر میں عام ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں