Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 15 اگست کے فیصلوں کی توثیق کردی

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 15 اگست کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاک ازبک الیکٹرانک تجارت میں تعاون کے فروغ کے ایم اویوپردستخط کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے پرائم منسٹراسکلزڈویلپمنٹ کمپنی کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمپنی کے قیام کا مقصد تکنیکی، پیشہ وارانہ تربیت کے لیے فنڈزاکٹھا کرنا ہے۔ کمپنی کے قیام کا مقصدتربیتی پروگراموں کا نفاذ ہے۔

وفاقی کابینہ نے کنگ حماد یونیورسٹی نرسنگ کے آپریشنزدوسری یونیورسٹی کے حوالے کرنے کی منظوی دی۔

وزارت صحت اوروزارت دفاع کے درمیان ایم اویوپردستخط کیےجائیں گے۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 15 اگست کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں کے 12 اگست کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

کابینہ کومبارک ثانی کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پربریفنگ دی گئی اور یہ بھی بتایا گیا کہ سپریم کورٹ میں 17 اگست کوایک اضافی درخواست دائرکی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ معاملے پرقومی اسمبلی میں تفصیلی بحث ہوئی،  معاملہ قائمہ کمیٹی برائے قانون کےسپردکردیا گیا، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست کی سماعت میں پیش ہونگے۔

متعلقہ خبریں