خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وطن عزیز میں اتنا بڑا سانحہ، سزا اورجزا کا عمل 16 ماہ سے مفلوج ہے، 9 مئی کوملک کی اساس پروارکیا گیا۔
وزیردفاع خواجہ آصف ںے کہا ہے کہ برطانیہ میں حالیہ فسادات نے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لیا، برطانیہ میں فسادات میں ایک ہزارسے زائد گرفتاریاں ہوئیں، برطانوی عدالتوں نے 500 سے زائدافراد پرفردم جرم عائد کر دی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ گرفتارافرادکی اوسط عمرتقریباً30 سال ہے، ابھی تک 125 افراد کے قریب افراد کو قید کی سزائیں ہوچکی ہیں، برطانیہ میں 3 درجن کے قریب آن لائن جرائم کے مرتکب پائے گئے۔
وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان میں 9 مئی کوسازش کے تحت مسلح بغاوت برپا کی گئی، مختلف شہروں میں دفاعی تنصیبات پرحملے ہوئے، 9 مئی کوملک کی اساس پروارکیا گیا۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وطن عزیزمیں اتنا بڑاسانحہ، سزا اورجزا کا عمل 16 ماہ سے مفلوج ہے، وطن عزیز میں قانون یرغمال ہے، عملداری ذاتی خواہشات کی ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ آئین اورقانون بے توقیر ہے ریاست اب محترم نہیں۔



















