پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا ہے۔
امپائرز نے گراؤنڈ کا معانہ کیا تاہم تسلی بخش صورتحال نہ ہونے کے باعث 11 بجے دوبارہ معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچوں دن بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔




















