وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ صنعتوں کی ترقی ملکی معیشت کو مضبوط کرے گی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا صنعتوں کا ملکی برآمدات کے فروغ میں اہم کردارہے، صنعتی ترقی کےلئے جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ ہوناضروری ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ دورڈیجیٹل انقلاب کا دور ہے۔نوجوان نسل تیزرفتاری کے ساتھ جدیدٹیکنالوجی سے روشناس ہورہی ہے۔ آنے والے دورمیں نوجوانوں کو ملکی معیشت مضبوط کرنے کیلئے اپناکرداراداکرناہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پالیسیوں کے نتائج کیلئے کم ازکم 10سے15سال درکار ہوتے ہیں۔ پائیدارترقی کے لئے طویل مدتی پالیسیاں درکار ہوتی ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالتے ہی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر کام شروع کیا ہے۔ٹیکنالوجی میں دنیابہت تیزی سے ترقی کررہی ہے۔
احسن قبال نے مزید کہا کہ مسائل کے حل اور شفافیت کےلئے ٹیکنالوجی سے استفادہ کرناضروری ہے۔شفافیت،بہترطرزحکمرانی اور معاشی ترقی کےلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کواپناناہوگا۔ مسائل کے حل اور شفافیت کےلئے ٹیکنالوجی سے استفادہ کرناضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کے تشخص کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ منفی سوچ اور رحجان نے نوجوانوں کو پروپیگنڈا کا شکارکیا۔ ملک کو اس وقت جدیدعلوم سے لیس نوجوانوں کی ضرورت ہے۔



















