Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اٹک: نامعلوم افراد کی اسکول وین پر فائرنگ، 2 بچے جاں بحق، متعدد زخمی

پنجاب کے شہر اٹک میں نامعلوم افراد کی اسکول وین پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق شہر اٹک میں ڈھیری کوٹ میں نامعلوم افراد نے اسکول وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت 6 بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی بچوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی ہے، علاقے کی ناکہ بندی بھی کردی گئی ہے، تاہم واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دو طالبات کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا اور فائرنگ سے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں