Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہماری قیادت نے ہمیشہ ملک کے پسماندہ لوگوں کو ترجیح دی ہے، ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری قیادت نے ہمیشہ ملک کے پسماندہ لوگوں کو ترجیح دی ہے۔

صوبائی وزیر توانائی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ نعیم کو اصل میں سندھی الفاظ کی اہمیت اور تقدس کا علم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم آپ کو سندھی سیکھنی چاہیے، گھر، خاندان، گاؤں کے سربراہ کو ہم وڈیرو کہتے ہیں، ہماری قیادت نے ہمیشہ ملک کے پسماندہ لوگوں کو ترجیح دی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا نظریہ عوام کے حقوق اور ملک کی سلامتی ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد اپنے لوگوں اور ریاست کی خدمت کرنا ہے، ہم نے کبھی بھی نفرت کی سیاست نہیں کی، ہماری قیادت اور جیالوں نے جمہوریت کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔

صوبائی وزیر توانائی و منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ ہم مذہبی، فرقہ واریت اور لسانی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم نے ہمیشہ ہر اچھے کردار اور عمل کی حمایت کی ہے، جماعت اسلامی اور انکی قیادت کو پاکستان میں جمہوریت اور عوام کی ترقی اور خوشحالی پسند نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں