Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو وزیراعظم کے اعشائیہ میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعظم کے اعشائیہ میں شرکت کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کے اعشائیہ میں شرکت کریں گے، بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر اور شیری رحمان شامل ہوں گی، بلاول بھٹو حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے دوہری پالیسیاں اپنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، پنجاب میں تحریر معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا جائے گا جب کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین مہنگی بجلی کے معاملے پر طویل المدتی حل بھی تجویز کریں گے۔

پی پی ذرائع کہتے ہیں کہ سستی بجلی کے لیے تھر میں موجود بے پناہ کوئلے کو استعمال کرنے کی تجویز دی جائے گی۔ وفاق سندھ کے ساتھ بجلی کے معاملے پر بات چیت کرے، طویل المدتی حل نکل سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں