Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف ہدایتکار وجاہت رؤف پاکستانی اسکرینز پر بھارتی فلمیں دیکھنے کے خواہشمند

پاکستان کے معروف ہدایتکار وجاہت رؤف پاکستانی اسکرینز پر بھارتی فلمیں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف ہدایتکار وجاہت رؤف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بالی ووڈ فلم ‘اسٹری 2’ کی تعریفوں کے پل باندھے۔

وجاہت رؤف نے اسٹوری میں لکھا کہ انہوں نے فلم ‘اسٹری 2’ لندن میں دیکھی جس کیلئے سنیما گھر بھرا ہوا تھا، فلم دیکھنے والوں نے ڈائیلاگ پر قہقہے لگائے۔

 

وجاہت رؤف پاکستانی اسکرینز پر بھارتی فلمیں دیکھنے کے خواہشمند

 

انہوں نے فلم کے ہیرو راج کمار اور اداکارہ شردھا کپور سمیت کاسٹ میں شامل دیگر اداکاروں کی تعریف کی۔

پاکستانی ہدایتکار وجاہت رؤف نے لکھا کہ وہ بھارتی فلموں کو اپنی اسکرینز پر دیکھنا یاد کررہے ہیں۔