Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی اے کا سست انٹرنیٹ سروسز پر باضابطہ پہلا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سست انٹرنیٹ سروسز پر باضابطہ پہلا ردعمل دے دیا ہے۔

ملک میں انٹرنیٹ کی سروسز سست روی کا شکار ہونے کے معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے باضابطہ طور پر پہلا ردعمل دے دیا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی سب مرین کیبلز میں خرابی کے باعث ہے، پاکستان کو عالمی سطح پر ملانے والی سات سب مرین کیبلز میں سے دو خراب ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق اے اے ای 1 کیبل کو ایران اور قطر کے درمیان ری راؤٹنگ کی وجہ سے 250 جی کی بندش کا سامنا ہے جب کہ ایس ایم ڈبلیو4 کیبل (1.5T) کراچی کے قریب خراب ہے۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ انٹرنیٹ صارفین کی سہولت کے لیے آپریٹرز دیگر دستیاب کیبلز پر ٹریفک کو دوبارہ راؤٹ کررہے ہیں، متعلقہ ٹیمیں یہ خرابی دور کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہیں۔

پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار معمول پر آنے تک صورت حال پر نظر رکھی جارہی ہے جب کہ مزید پیش رفت سے مطلع عوام الناس کو آگاہ کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں