میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے پولیس اہلکاروں پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
میئرکراچی نے شہید اہلکاروں کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہمیں پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے، جنہوں نے اپنی جان اس مٹی پر نچھاور کر دی، پولیس کے جوان اپنی جانوں پر کھیل کر امن فراہم کر رہے ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈاکوؤں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے پنجاب حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔



















