Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پنجاب کے علاوہ سندھ کے امور بھی زیر بحث آئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو نے پنجاب میں معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا، جس کے بعد وزیراعظم نے نائب وزیراعظم کو پنجاب سے متعلق امور پر عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو پنجاب کے معاملے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے آئندہ ہفتے دوبارہ ملاقات کرنے کی دعوت دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نائب وزیراعظم کو اتوار کو گورنر ہاؤس لاہور میں اجلاس منعقد کر کے معاملات حل کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو سیلاب متاثرین سے متعلق بریفنگ دی اور سیلاب متاثرین کے لئے سندھ حکومت کو وعدہ کردہ فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا، تاہم وزیراعظم نے فنڈز کے اجراء کی بھی یقین دہانی کروائی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک کو درپیش چیلنجر کو مل کر مسائل حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں