Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دھرنے اور جلسے اڈیالہ جیل کے قیدی کا کاروبار ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنے اور جلسے اڈیالہ جیل کے قیدی کا کاروبار ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرگٹ رنگ بدلتا ہے لیکن اس کی فطرت نہیں بدلتی، پوری تحریک انصاف گنگا نہا کر بھی آجائے تو نو مئی کے سیاہ دھبے ان کے دامن سے نہیں مٹ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے اور جلسے اڈیالہ جیل کے قیدی کا کاروبار ہیں، دھرنوں اور جلسوں کے بغیر فتنہ پارٹی کو نہ بیرونی فنڈنگ ملتی نہ ڈیجیٹل دہشتگردوں کو تنخواہیں دے پاتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک سال سے فتنہ پارٹی جلسے جلوس نہ کرنے سے شدید ترین مالی بحران کا شکار ہے،  اب فوج کی حرمت اور تقدس پر نو مئی والے ہمیں لیکچر دیں گے، اللہ کی شان ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ آپ لوگوں کے بھیانک چہرے اور بدبودار سیاست کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے، علی امین گنڈاپور کے پانچ پانچ ہزار کے نوٹ بانٹنے کی ویڈیو کے پی حکومت کے منہ پر تماچہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میوزک کنسرٹ اور پیسے بانٹ کر لوگ اکٹھے کرنے والے کہتے ہیں قوم ہمارے ساتھ ہے، اڈیالہ جیل کے قیدی کے ساتھ قوم نہیں دیہاڑی دار اور ڈیجیٹل دہشت گرد ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قوم پاکستان کے ساتھ ہے، مسلم لیگ نون کے ساتھ ہے۔

متعلقہ خبریں