Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان کا فلم ’شولے‘ کے مداحوں کیلئے بڑا اعلان

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے فلم ’شولے‘ کے مداحوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ لکھاریوں کی بے مثال جوڑی ’سلیم جاوید‘ کے ری یونین کے نتیجے میں بننے والی دستاویزی سیریز ‘اینگری ینگ مین’ کی تشہیری کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سلمان خان نے بھی شرکت کی تھی۔

دورانِ تقریب میزبان نے سلمان خان سے سوال کیا کہ آپ ‘سلیم جاوید’ کی تحریر کردہ کونسی فلم کا ریمیک بنانا چاہتے ہیں؟

سوال کے جواب میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے ان کی کسی بھی فلم کا ریمیک بنانے کا موقع ملا تو میں فلم ‘شعلے’ کا ریمیک بنانا چاہوں گا۔

 سلمان خان نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے کہا کہ فلم میں ‘جے’ اور ‘ویرو’ دونوں کا کردار ادا کر سکتا ہوں، میں ‘گبر’ کا بھی کردار ادا کر سکتا ہوں۔

 اس سے قبل فلم ‘شعلے’ کے لکھاری جاوید اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ فلم ‘ شعلے’ کی کاسٹ کے کئی لوگ ‘گبر’ کا کردار ادا کرنے کے خواہشمند تھے۔

 لکھاری جاوید اختر کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن اور سنجیو کمار نے کہا تھا کہ وہ گبر کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم، دھرمیندر نے کبھی نہیں کہا تھا کہ وہ یہ کردار چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنے کردار سے خوش تھے۔