بھارت کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ بالی ووڈ سے وابستہ ہر شخص خود غرض، بیوقوف، خالی دماغ اور خود پسند ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں میرا کوئی دوست نہیں کیونکہ بالی ووڈ سے وابستہ ہر شخص خود غرض، بیوقوف، خالی دماغ اور خود پسند ہے، ان کے پاس بات کرنے کے لیے کوئی موضوع تک نہیں ہوتا، ہر ایک مادہ پرست ہے۔
انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں سب ایک جیسے ہیں، اداکاروں کو یہ بھی نہیں معلوم ہوتا کہ دنیا میں چل کیا رہا ہے، ان کی گفتگو صرف فیشن، پروٹین شیک، برانڈڈ بیگز یا گاڑیوں تک محدود ہوتی ہے، تو ایسے لوگوں سے دوستی کرنے کا کیا فائدہ ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ اگر بالی ووڈ فنکار شوٹنگ نہیں کر رہے ہوں تو پھر ان کے پاس دوسرا کوئی کام نہیں ہوتا، وہ دنیا کے فارغ ترین انسان بن جاتے ہیں۔
کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ بالی ووڈ پارٹیز بہت شاندار ہوتی ہیں لیکن میرے لیے تو بالی ووڈ پارٹیز ایک صدمے جیسی ہوتی ہیں۔




















