بھارت میں عصمت دری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار جان ابراہم مردوں پر برس پڑے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار جان ابراہم نے کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے واقعے پر ردعمل دیا۔
انہوں نے مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا رویہ درست کریں بصورت دیگر میں انہیں سبق سکھا دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں والدین سے لڑکوں کی بہتر پرورش اور تربیت کی توقع رکھتا ہوں، وہ اس معاملے پر توجہ دیں۔
جان ابراہم نے کہا کہ میں لڑکیوں سے متعلق کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ اُن کی کوئی غلطی نہیں ہے، انہیں معاشرے میں زیادہ طاقتور بنائیں جبکہ لڑکوں سے کہیں کہ وہ اُن سے اچھا برتاؤ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: مردوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ خواتین کھلونا نہیں ہیں، جان ابراہم




















