Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کنگنا رناوت کا سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے معروف اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ کہ سلمان خان نے انہیں فلم بجرنگی بھائی جان میں کرینہ کپور اور فلم سلطان میں انوشکا شرما والا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے یہ آفر قبول نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ فلم سلطان میں کام سے انکار کیا تو سلمان خان نے کہا کہ اب میں مزید آپ کو کیا پیش کروں، فلموں میں کام سے انکار کے باوجود سلمان خان مجھ پر مہربان رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے سلمان خان، عامر خان اور شاہ رخ خان کی فلموں میں کام اس لیے نہیں کرتی کیونکہ خانز کی فلموں میں ہیروئنز کے صرف 2 مناظر اور ایک گانا ہوتا ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ میں تینوں خانز کے ساتھ ایک فلم پروڈیوس اور ڈائرکٹ کرنا پسند کروں گی اور ان کے باصلاحیت پہلو دکھاؤں گی۔