Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احسن خان کو پہلی ملاقات میں پہچاننے سے انکار کر دیا تھا، اشنا شاہ

پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ احسن خان کو پہلی ملاقات میں پہچاننے سے انکار کر دیا تھا۔

 پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جب میں انڈسٹری میں آئی تو میری ملاقات احسن خان سے کروائی گئی جن کو پہچاننے سے میں نے انکار کردیا۔

اشنا شاہ نے کہا کہ یہ سننے کے بعد احسن خان نے مجھے باہر بلایا اور پوچھا کہ کیا وہ چاند پر رہتی ہیں جو مجھے جانتی نہیں۔ اس گفتگو کے بعد اشنا شاہ نے احسن خان کو بتایا کہ انکی پرورش کینیڈا میں ہوئی ہے۔

اداکار نے کہا کہ انہوں نے احسن خان کو بتایا کہ وہ پاکستانی انڈسٹری سے واقف نہیں ہیں یہاں تک کہ اپنی فیملی کا کام تک نہیں دیکھا۔