Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جب تک ٹیکس نیٹ ٹھیک نہیں کیا جائیگا ملک نہیں چلے گا، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جب تک ٹیکس نیٹ ٹھیک نہیں کیا جائیگا ملک نہیں چلے گا۔

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ حکومت میں ہوتے ہیں تو بہت دباؤ ہوتا ہے، لوگ کہتے ہیں آپ نے ووٹ لیا ہے بس اگلے ہی دن کام ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کو مضبوط کرنا ہے، شمسی توانائی کے منصوبے وقت کی ضرورت ہیں، عوام کو سولر انرجی میں ریلیف دینا چاہتے ہیں، صوبے میں سولرائزیشن کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

 فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سولر کی طرف جائیں تو آئی پی پیز والے بولنا شروع کر دیتے ہیں، جب تک ٹیکس نیٹ ٹھیک نہیں کیا جائیگا ملک نہیں چلے گا، عوام کو ریلیف دینے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کا ہر سال ٹیکس بڑھا دیا جاتا ہے، کے پی سب سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے پھر بھی کمی کا سامنا ہے، پنجاب حکومت سے بات کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں