پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ون ڈے کپ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے۔
پچاس اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔16 ستمبر کا میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا جبکہ بقیہ تمام میچز 3 بجے شروع ہوں گے۔
ایونٹ میں پانچ ٹیمیں اسٹالینز، ڈولفنز ،وولوز، پینتھرز اور لائنز شریک ہوں گی۔
افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے لیے پی سی بی پانچ چیمپئن مینٹورز کا اعلان کرچکا ہے جن میں وقایونس، مصباح الحق، ثقلین مشتاق، شعیب ملک اور سرفراز احمد شامل ہیں۔




















