Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تعلیم کے فروغ میں نجی سیکٹر بھی اہمیت کا حامل ہے، وزیر تعلیم

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ میں نجی سیکٹر بھی اہمیت کا حامل ہے۔

رانا سکندر حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیف پارٹنرز کو میرٹ پر اسکولز دیے گئے ہیں، تعلیم کے فروغ میں نجی سیکٹر بھی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی سیکٹر کا کردار اہم نہ ہوتا تو آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اب رشوت نہیں چلتی، نہ منسٹر اپنا حصہ وصول کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم دیں تو سرکاری اسکولوں کے بچے دنیا میں تعلیمی ریکارڈ بنائیں گے، اڈلٹ لٹریسی پر بھی توجہ دے رہے ہیں، سرکاری اسکولوں کو ایسا بنائیں گے کہ والدین 2 سال بعد نجی سیکٹر پر ترجیح دے رہے ہوں گے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ سادہ ایم اے، بی اے کی بجائے نوجوانوں کو ٹیکنیکل تعلیم سے بھی روشناس کروانا ہوگا، اسی سال مڈل ٹیک کا آغاز، الگ بورڈ امتحان لے گا۔

رانا سکندر حیات کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 5 سال میں ایک کروڑ بچے اسکول جا رہے ہوں گے۔

متعلقہ خبریں