چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن کراچی سے 250 کلومیٹرکے فاصلے پرموجود ہے، یہ سسٹم سست روی کاشکارہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازکا کہنا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن مغرب، جنوب مغرب کی جانب گامزن ہے، جیسے ہی سسٹم سمندرمیں داخل ہوگا اس کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
سردارسرفرازنے کہا کہ سمندرمیں سازگارماحول ملتے ہی یہ سمندری طوفان میں تبدیل ہوجائے گا، اُمید ہےکہ کل صبح تک سمندری طوفان تبدیل ہوجائے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ بدین، عمرکوٹ، دادواورملحقہ علاقوں میں بارش کاسلسلہ جاری، شہرمیں آج رات تک بارش میں شدت آئےگی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ٹراپیکل سائیکلون کی دوسری ایڈوائزری رات 10 بجے جاری کی جائے گی۔
دوسری جانب کراچی میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔ کراچی میں کہاں، کہاں اور کتنے ملی میٹر بارش ہوئی؟ خبر کی تفصیل پر کلک کریں۔



















