کے الیکٹرک نے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی ہے۔
صدر شہاب الدین مارکیٹ لائنز ایریا کے مکین تین دن سے بجلی سے محروم ہیں جس کے باعث علاقہ مکین خواتین و مرد اپنے گھروں سے باہر نکل کر سڑک احتجاج کر رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تین روز ہوگئے ہیں کے الیکٹرک نے ہماری بجلی بند کرکے زندگی مشکل کردی، کے الیکٹرک فوری طور پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
علاقہ مکینوں نے کہا کہ تین دن سے بچے بیمار بوڑھے افراد اس اذیت سے دوچار ہیں لیکن کے الیکٹرک بجلی بحال کرنے کو تیار نہیں ہے۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ لائنز ایریا میں عدم ادائیگیوں اور بجلی کی چوری کی بنیاد پر بجلی منقطع کی گئی، مجموعی طور پر علاقے پر واجب ادا رقم 99 کروڑ روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے انفراسٹرکچر میں مداخلت غیر قانونی اور حادثے کا سبب بنتی ہے، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی کی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں علاقے کی لوڈشیڈنگ میں کمی یا خاتمے کے اہم جُز ہیں۔



















