Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری

شہرِ قائد میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 50 تا 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ چل رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں کالے بادل چھائے ہوئے ہیں، بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں رات گئے بارش میں شدت آنے کا امکان ہے،  تیز ہواؤں کے جھکڑ سے شہر میں متعدد درخت گرگئے، درخت گرنے والے علاقوں میں کلفٹن، ڈیفنس اور عزیز آباد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش کے پانی نے شہر کا نظام درہم برہم کردیا