پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پنجاب سمیت ملکی سطح پر پیپلز پارٹی مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب سمیت ملکی سطح پر پیپلز پارٹی مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔



















