Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سدھارتھ اور ورون نے ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں عالیہ کو کاسٹ کرنے سے منع کیا تھا، کرن جوہر

بالی وڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کا کہنا ہے کہ سدھارتھ اور ورون نے ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں عالیہ کو کاسٹ کرنے سے منع کیا تھا۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا نے ہدایتکار کرن جوہر کے مشہور پروگرام ‘کافی ود کرن سیزن 8’ میں شرکت کی جہاں دونوں نے  فلم میں عالیہ کی کاسٹنگ پر ان کے ابتدائی ردعمل کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا۔

کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ سدھارتھ ملہوترا اور ورون دھون ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں مرکزی کردار کے لیے عالیہ بھٹ کو منتخب کیے جانے کے بارے میں خوفزدہ تھے جس کیلئے اداکاروں نے میسج  کیا کہ عالیہ اس کردار کے لیے بہت کم عمر لگ رہی ہیں۔

ہدایتکار نے کہا کہ ورون مجھے دوسری لڑکیوں کی تصاویر بھیج کر عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرنے سے منع کرتا تھا جس پر ورون نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے عالیہ کو نہیں جانتا تھا۔

بعدازاں سدھارتھ ملہوترا نے عالیہ کی تعریف کی اور کہا کہ آخر کار عالیہ نے اپنی کارکردگی سے خود کو ثابت کیا۔