Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی مزاحمت کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی مزاحمت کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، سیاسی مزاحمت کا مطلب گالی، گولی اور نفرت نہیں ہے۔

لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کے کاندھوں پر چڑھ کر آنے والے ہم پر حکمرانی کرتے ہیں۔ ملک کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پرمشتمل ہے۔ پاکستان کے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ مستقبل سے مایوس نہ ہوں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوانوں سے کہتا ہوں ہمارے ساتھ چلو۔ ہم فرشتے نہیں ہیں ہم سے بھی غلطی ہوسکتی ہے۔ جماعت اسلامی خواتین کے مسائل کے حل کے لیے کام کرتی ہے۔ نظام پرقابض طبقے نے نوجوانوں کومایوس کیا۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ تمام جماعتوں نے ہم پرآئی پی پیز کو مسلط کیا ہوا ہے۔ تنخواہ دار پر ٹیکس اور آئی پی پیز اس سے مستثنٰی ہیں۔ دشمن تو چاہتے ہیں کہ ان کے مذموم مقاصد کسی طرح پورے ہوں۔ کرپٹ مافیا نے آئی پی پیزکا عذاب ہم پر مسلط کیا ہے۔ نوجواان حالات سے مایوس ہو کر ملک سے باہر جا رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی مزاحمت کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، سیاسی مزاحمت کا مطلب گالی، گولی اور نفرت نہیں ہے۔ سیاسی مزاحمت کا مطلب ہے پرامن، آئینی جہدوجہد کریں۔ ن لیگ، پی پی، پی ٹی آئی نے آئی پی پیزکومراعات دیں۔

امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ تعلیم اور روزگار کے مواقع نہ ہوں تو نوجوانوں میں مایوسی پھیلتی ہے۔ جو آئی ایم ایف کے قرضوں میں گیا اسے کبھی نجات نہیں ملی۔ پاکستان میں کس چیز کی کمی ہے؟ پاکستان میں معدنیات سمیت ہرچیزموجود ہے۔

متعلقہ خبریں