Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر تعلیم سندھ سے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی ملاقات

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے ملاقات کی۔

سردار علی شاہ نے اپوزیشن کی تعلیم سے متعلق تجاویز کا خیر مقدم کیا اور اپوزیشن نے اسکول ایڈآپشن کے سلسلے میں صوبائی وزیر کے خط کو خوش آئند قرار دیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ تعليم کی ترقی کے حوالے سے اپوزیشن اور ٹریژری بنچز مل کر کام کریں گے۔

ملاقات میں سندھ کے بچوں کی تعلیم کے معاملے پر کسی قسم کی منفی سیاست نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر دانیال عزیز نے کہا کہ پی آئی اے اور ڈسکوز کی پہلے نجکاری ہو جاتی تو زیادہ قیمت ملتی۔

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ جمہوری نظام اپوزیشن کے سوا مکمل نہیں ہو سکتا، تعلیم کی ترقی کیلئے اپوزیشن کا سنجیدہ رویہ قابل تعریف ہے۔

ملاقات میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ سندھ کی تعلیم کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

متعلقہ خبریں