سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے وزیر اعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق چینی وزیر اعظم لی چیانگ کا دورہ پاکستان 2 حصوں پر مشتمل ہو گا، چینی وزیراعظم دو طرفہ دورے پر 14 اکتوبرکو اسلام آباد پہنچیں گے۔
دو طرفہ دورے میں پاک چین تعلقات اور دیگرامور زیرغور آئیں گے، چینی وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
چینی وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 سال بعد کسی چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان ہو گا۔



















