پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر یاسر نواز نے کہا ہے کہ شادی سے قبل انہیں ایک بار پولیس نے لڑکی کے ساتھ پکڑ لیا تھا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر یاسر نواز کا کہنا تھا کہ ماضی میں ان کا گھر پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کراچی سینٹر کے قریب تھا اور وہ کالج میں پڑھتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے گھر سے گاڑی نکالی اور لڑکی کو ساتھ میں بٹھا کر گلیوں میں گھومتے ہوئے ایک جگہ رکے، جہاں کچھ ہی دیر بعد پولیس آگئی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس موبائل کو دیکھ کر ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، ڈر کے مارے وہ ٹھیک طرح سے گاڑی بھی نہ چلا سکے اور اتنی دیر میں پولیس اہلکار ان کی گاڑی کے آگے آکر کھڑے ہوگئے۔
یاسر نواز نے بتایا کہ پولیس والوں نے پوچھا کہ وہ کون ہیں اور یہاں کیا کر رہے ہیں، ان کے ساتھ لڑکی کون ہیں؟ پولیس کو دیکھتے ہی وہ ڈر گئے، ان سے بات نہ ہو پا رہی تھی لیکن ان کے ساتھ جو لڑکی تھی انہوں نے پولیس والوں سے دبنگ انداز میں بات کرنا شروع کردی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ بعد ازاں انہوں نے والد کو موبائل فون پر کال کرکے قصہ بتادیا، جس پر والد نے پولیس والوں سے بات کرکے اپنا تعارف کروایا اور انہیں پولیس سے بچایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس والے انہیں اور لڑکی کو تھانے چلنے کا کہہ رہے تھے جبکہ پولیس والوں نے ان کے والد کو بتایا کہ ان کا بیٹا اسلامی ملک میں کھلے عام لڑکی کے ساتھ ڈیٹ مار رہا ہے۔




















