Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

اسلام آباد: حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان معاملات وزیراعظم سے ڈسکس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بلوچستان کے مسئلے پر جلد ہی پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہوں کا اجلاس بلائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے ساتھ پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہان کی ملاقات کے دوران بلوچستان کا مسئلہ سرفہرست ہوگا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ سردار اختر مینگل وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، سردار اختر مینگل اپنے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں