Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج تک ہمارے فوجی ملک کے دفاع کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج تک ہمارے فوجی ملک کے دفاع کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔

کامران خان ٹیسوری نے یومِ دفاع کے موقع پر مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج یومِ دفاع ہے وہ دن جس دن ہمارے شہداء نے اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کیا، آج تک ہمارے فوجی ملک کے دفاع کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج دشمن طاقتیں پاکستان میں نفرت کے بیانیہ کو بیچ رہی ہیں، چہلم پر شیعہ سنی فساد کروانے کے کوشش کی گئی، ہمیں ان سب سے اپنے آپ کو بچانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم دفاع کے حوالے سے گورنر ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا ہے، آج صبح شہید کی والدہ سے ملاقات ہوئی، انہوں نے بتایا کہ جس یونٹ میں میرا پہلا بیٹا شہید ہوا اسی یونٹ میں میرا دوسرا بیٹا بھی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں دشمن طاقتوں کا جواب دینا ہے، ہمیں دشمن طاقتوں کو اپنا حوصلہ دیکھانا ہے، جب قوم ایک ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔

کامران خان ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم یہ تہیہ کرلے کہ ہمیں پاکستان کے لئے جینا ہے پاکستان کے لئے مرنا ہے۔

متعلقہ خبریں