نیپرا نے مہنگائی سے ستائے عوام پر ایک بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی ہے۔
نیپرا اتھارٹی نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے جس کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپیہ 75 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہو گی۔
نیپرا نے مالی سال 24-2023 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، اضافی وصولیاں، ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کی جائیں گی۔
نیپرا کے مطابق سال 24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 0.93 روپے فی یونٹ اگست میں ختم ہو جائے گی۔
جبکہ ستمبر کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.82 روپے کا اضافہ ہو گا۔



















