اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ حکومت تحریک طالبان جیسے انتہا پسند گروہوں کو خوش کرنے پالیسی دہشت گردی کی بحالی کا باعث بنی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی اندرونی یا بیرونی عناصر کو عدم استحکام پیدا کرنے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو پٹڑی سے اتارنے کی اجازت نہیں دے گی۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ریاستی اداروں پر حملہ کیا اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کیلئے بین الاقوامی فورمز کو استعمال کیا ان کے ساتھ مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔



















