مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کی گفتگو میں اعتراف ہے کہ 9 مئی منصوبہ بندی سے کیا گیا۔
مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رؤف حسن کی واٹس ایپ گفتگو منظر عام پر آچکی ہے، نئے انکشافات نے پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو بےنقاب کردیا۔
انہوں نے کہا کہ مذموم مقاصد کے لیے ملکی مفاد کے خلاف ایجنڈے کو پروان چڑھایا گیا، قومی سلامتی، اداروں کے خلاف استعمال ہونے والی زبان قابل مذمت ہے، ایک سیاسی جماعت ملک مخالف ایجنڈے پر عمل کررہی ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ رؤف حسن قبول کر رہے ہیں کہ لوگوں کو انتشار کیلئے اُکسا رہے ہیں، رؤف حسن کی گفتگو میں اعتراف ہے کہ 9 مئی منصوبہ بندی سے کیا گیا۔
مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ 9 مئی کا افسوسناک واقعہ ایک سیاسی جماعت نے کیا۔



















