محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی سے متاثرہونے والوں سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیے۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 32 کیسز رپورٹ ہوئے، ایک ہفتہ میں 139 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 518 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 23 اور لاہور سے ڈینگی کے 06 کیس رپورٹ ہوئے، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور نارووال سے بھی ایک ایک ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔



















