Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے دو اہم مطالبات کردیئے

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے دو اہم مطالبات کردیئے ہیں۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 5 ہزار کا نوٹ بند اور ہولڈنگ ٹیکس عائد نہ کیا جائے، ٹیکس کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے معیشت کو نقصان ہوگا۔

او آئی سی سی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نقد لین دین کی روک تھام کیلئے 5 ہزار روپے کے نوٹ کو بند کردیا جائے، ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے ایف بی آر اور نادرا میں تعاون ضروری ہے۔

او آئی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ایف بی آر اور نادرا مل کر آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹم کا استعمال کریں، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی 9 فیصد شرح میں اضافہ ڈیجیٹل پےمنٹ سسٹم سے ممکن ہوگا۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والوں کا ڈیٹا ایف بی آر ٹیکنالوجی کی مدد سے اکھٹا کرکے کاروائی کرے۔

متعلقہ خبریں