Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کا اجلاس آج ہوگا

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے تجارت کا اجلاس آج اسلام  آباد میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے  رکن ممالک کے وزراء کے 23 ویں اجلاس کی میزبانی آج پاکستان کرے گا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کا جلاس 11 بجے شروع ہوگا جس کی   صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال کریں گے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اجلاس سے افتتاحی خطاب کریں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل بھی افتتاحی خطاب کریں گے۔

ایس سی او کے رکن ممالک کے وزرائے تجارت  بھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزارتی اجلاس میں تجارت کو بڑھانے اور اقتصادی خوشحالی پر بات ہوگی۔رکن ممالک کے درمیان تجارت اور ترقی کے منصوبے زیر غور آئیں گے۔

اجلاس میں پائیدار ترقی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے پر غورکیا جائے گا۔ ایس سی او کے تحت اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی بات ہوگی۔

ایس سی او کے سربراہان کی کونسل کی موجودہ چیئر پاکستان کے پاس ہے۔ پاکستان ایس سی او ممالک کے لیے باہمی تجارتی فوائد کی راہیں ہموار کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں