Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی امین نے اشتعال میں آکر افغان قونصل جنرل سے ملاقات کی، عرفان صدیقی

سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ علی امین نے اشتعال میں آکر افغان قونصل جنرل سے ملاقات کی۔

 سینیٹرعرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین نے اشتعال میں آکر افغان قونصل جنرل سے ملاقات کی، کہا گیا آپ آئیں ہم مختلف امور پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں، پریس ریلیز بھی نہیں آئی کہ ملاقات میں کن امور پر بات کی گئی۔

 انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، یہ بہت خوفناک روایت قائم کرنے جا رہے ہیں، یہ ایسا معاملہ ہے جو ملکی تاریخ میں پہلی بار نظر آتا ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ خارجہ امور کا شعبہ صوبائی نہیں وفاق کا ہے، کیا ہرعلاقہ اپنی اپنی خارجہ پالیسی بنائے گا، کیا پنجاب، سندھ بھارت کے ساتھ معالات کر سکتے ہیں۔

سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ کیا بلوچستان افغانستان، ایران کے ساتھ معاملات کر سکتا ہے، افغانستان کے ساتھ جو بھی پالیسی طے کرنی ہے وفاق نے کرنی ہے۔

متعلقہ خبریں