بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ کوئی ساتھ ہو تو خود کو زیادہ محفوظ تصور کرتی ہوں تاہم اکیلے میں ڈر لگتا ہے۔
سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ میں لندن کی ایک سڑک پر اکیلی جا رہی تھی کہ چند مرد میری طرف آئے اور مجھ سے پوچھا کہ کیا میں روینہ ٹنڈن ہوں اور ساتھ ہی سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ لندن میں جرائم کی صورتحال اور گزشتہ دنوں ممبئی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد میں ان لوگوں سے ڈر گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ان لوگوں کو منع کردیا کہ میں روینہ ٹنڈن نہیں ہوں اور پھر تیز تیز چلتی ہوئی وہاں سے دور ہوگئی۔
روینہ ٹنڈن نے کہا کہ کوئی ساتھ ہو تو خود کو زیادہ محفوظ تصور کرتی ہوں تاہم اکیلے میں ڈر لگتا ہے، ہوسکتا ہے کہ وہ افراد واقعی میرے فین ہوں لیکن اب مجھے ڈر لگتا ہے۔
واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن کو گزشتہ ماہ ممبئی میں ان کی گاڑی میں ہجوم نے گھیر لیا تھا اور بدتمیزی کی تھی۔




















