ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر ہاﺅس کراچی میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے نعت خوانی کا تاریخ ساز پروگرام آج ہوگا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ سجادہ نشین دربارعالیہ محمدیہ عیدگاہ شریف راولپنڈی پیر محمد حسان حسیب الرحمن خصوصی خطاب کریں گے، جس میں ملک بھر سے معروف نعت خواں غلام مصطفیٰ، عامر فیاضی سمیت دیگر بھی شرکت کریں گے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ پروگرام کے آخر میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی ہوں گی، اس پروگرام میں شرکت کے لیے عوام کے لیے گورنر ہاﺅس کے دروازے کھلے رہیں گے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنرہاﺅس میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، فقیدل المثال اسٹیج بھی تیار کرلیا گیا، گورنرہاﺅس کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا، مختلف رنگ کی لائٹوں سے دلکش سماں بندھ گیا۔

















