اسلام آباد: مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے قانونی ماہرین سے رائے طلب کر لی ہے، اس معاملے پر غور کے لئے الیکشن کمیشن کا تیسرا اہم اجلاس آج ہوگا۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں قانونی ماہرین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔



















