Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عدالت نے تحریک انصاف کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عدالت نے تحریک انصاف کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدالت نے تحریک انصاف کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی، عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حوالے سے میٹنگ کر رہے ہیں، مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ اڈیو کالز سامنے آئی ہیں، ان آڈیو کالز میں تحریک انصاف کے لوگ فساد برپا کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک فساد کا ماضی کا ٹریک ریکارڈ بھی سب کے سامنے ہے، یہ لوگ جلسے کے نام پر ملک میں دہشت گردی اور فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، کسی کو سیاسی لبادہ اوڑھ کر فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ حکومت نے کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت کو جلسے جلوس کرنے سے نہیں روکا نہ روکیں گے، مولانا فضل الرحمان نے بھی پچھلے دنوں لاہور میں جلسہ کیا ہے، اسلام آباد جلسے میں کیا ہوا وہ بھی سب کے سامنے ہیں۔

متعلقہ خبریں