وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب سے آج تحریک انصاف کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریحانہ ڈار اور عمر ڈار صرف 20 لوگ لیکر آئے ہیں، پورے پنجاب سے 3 ہزار لوگ جلسے میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ساہیوال سے 26 سے 32 لوگ جلسے میں آئے ہیں، اپوزیشن لیڈر 50 سے 60 لوگ لیکر آئے ہیں، پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ کنٹینر لگا کر راستے بند کیے گئے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ دعویٰ کرتے ہیں لاہور بانی پی ٹی آئی کا گڑھ ہے، ملتان سے 100 سے 115 لوگ جلسے میں آئے ہیں، فیصل آباد سے 63 سے 77 لوگ جلسے میں آئے ہیں، لطیف کھوسہ 20 سے 25 لوگ لیکر آئے ہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ گوجرانوالہ سے 65 سے 85 لوگ جلسے میں آئے ہیں، زرتاج گل کے ساتھ 100 سے 150 لوگ آئے ہیں، عالیہ حمزہ کو جلسے کا بہت شوق تھا وہ 150 لوگ لیکر آئی ہیں، لاہور سے اب تک 1600 لوگ جلسے میں آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کا دورہ کر کے آئی ہوں کوئی رکاوٹ نہیں، جلسے کے لیے تمام صوبوں سے لوگ بلوائے گئے تھے، علی امین گنڈاپور سرکاری مشینری کے ساتھ آرہے ہیں، علی امین گنڈاپور کو اپنے صوبے کی فکر ہی نہیں، پنجاب سے آج تحریک انصاف کا خاتمہ ہو گیا ہے۔



















