برطانوی حکومت کے تجارتی کمشنر اولیور کرسچن 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی تجارتی کمشنراولیورکرسچن اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، وہ پاکستان میں 3 روز قیام کریں گے۔
برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان سارہ مونی کے مطابق اولیورکرسچن نئی شراکت داریوں کا اعلان کریں گے جبکہ بیکن ہاؤس انٹرنیشنل کالج اور یونیورسٹی آف ایسیکس کے درمیان معاہدہ ہو گا.
اولیور کرسچن کی موجودگی میں امپیریل ہیلتھ کیئراین ایچ ایس ٹرسٹ اور نووا کیئراسپتال کے درمیان معاہدہ ہوگا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ معاشی ترقی اور چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے پُرعزم ہے، یہ دورہ دونوں ممالک کیلئے مل کر کام کرنے کےعزم کا اعادہ کرتا ہے۔
برطانوی حکومت کے تجارتی کمشنر اولیور کرسچن کا کہنا تھا کہ برطانوی کمپنیز متعلقہ شعبہ جات کی منڈیوں میں صفِ اول پر ہیں، پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔



















