Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امیتابھ 82 سال کی عمر میں بھی روزانہ 10 گھنٹے کام کرتے ہیں، رجنی کانت

بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کا کہنا ہے کہ امیتابھ 82 سال کی عمر میں بھی روزانہ 10 گھنٹے کام کرتے ہیں۔

سپر اسٹار رجنی کانت کی فلمی دنیا کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے ہمراہ فلم ’ویٹائیان‘ 10 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے، فلم کی آڈیو لانچنگ تقریب میں 73 سالہ رجنی کانت نے 82 سالہ امیتابھ بچن کیلئے جذباتی انداز میں گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ جب امیتابھ نے شوبز کیریئر شروع کیا تو انہیں بہت زیادہ مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اُن کے پاس چوکیدار کی تنخواہ دینے کے پیسے بھی نہیں تھے اور اُن کا گھر نیلام ہوگیا تھا، جس پر پورا بالی ووڈ ہنس رہا تھا۔

رجنی کانت نے کہا کہ لیجنڈ اداکار نے صرف تین برسوں میں خود کو دوبارہ مالی طور پر مستحکم کیا اور جوہو کی اسی گلی میں تین نئے گھر خریدے۔

سپر اسٹار رجنی کانت نے کہا کہ 82 سال کی عمر میں بھی وہ روزانہ 10 گھنٹے کام کرتے ہیں۔