Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

منصور علی شاہ نے بلکل درست خط لکھا، حامد خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ منصور علی شاہ نے بلکل درست خط لکھا۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ایک درخواست کی تھی کہ آپ بائیسڈ ہیں اور یہ تاثر کئی مہینوں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے آتے ہیں جو حق میں ہوتے ہیں، ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا، پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈینینس کو غیر قانونی سمجھتے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اس آرڈیننس کے تحت ایک سینیئر جج کو ہٹایا۔

 حامد خان نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست پر کہا بعد میں سنیں گے، وکلاء کو کہا گیا ہے کہ ایسی درخواست نہ دیں اگر دی تو لائسنس معطل ہو گا، وکلاء ان ساری چیزوں کو غیر آئینی کہتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ لاہور میں بہت بڑا وکلاء کنونشن ہوا ہے، آئینی پیکج کا مقصد سپریم کورٹ ہائیکورٹ کی تباہی ہے، یہ سپریم کورٹ کے اوپر عدالت بنانا چاہتے ہیں جو آئین کی روح کیخلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء ایسی آئینی ترمیم کو کبھی قبول نہیں کریں گے جس کا مقصد نظام کو تباہ کرنا ہوگا، حکومت فارم 47 کی ہے انکو تو عام ترامیم کا حق نہیں ہے اور آئینی ترمیم کا سوچنا ہی نہیں چاہیے، ہم وکلاء آئین اور قانون کے اندر رہ کر تحریک چلائیں گے۔

حامد خان نے کہا کہ منصور علی شاہ نے بلکل درست خط لکھا، سینئر جج کو ہٹا کر جونیئر کو لگانا غیر قانونی عمل ہے۔

متعلقہ خبریں