Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پورے پاکستان کو ڈیجیٹلائزیشن کی جانب لے کر جارہے ہیں، شزہ فاطمہ

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کو ڈیجیٹلائزیشن کی جانب لے کر جارہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیف سٹی متعلق کوشش ہے کہ ہم فیسیلیٹیشن سینٹرز الگ کریں، ہم ڈیجیٹل پیمنٹ کی طرف جارہے ہیں، چھوٹے سے چھوٹے ملک ڈیجیٹلائزیشن کی جانب گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک جانب گھر اور پلاٹ خریدتے ہیں جبکہ ٹیکس نہیں دیتے، اسلام آباد پائلٹ جبکہ ایف بی آر بھی ڈیجیٹل ہورہا ہے، پورے پاکستان کو ڈیجیٹلائزیشن کی جانب لے کر جارہے ہیں، دوسرا بڑا اقدام برآمدات بڑھانا ہے جس پر کام کیا جارہا ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ کونسی پالیسی اچھی ہے انڈسٹریل گروتھ کیلئے اس پر بھی پیشرفت ہورہی ہے، انٹرنیٹ سلو ڈاؤن کے کچھ اسٹکچرل مسائل ہیں، پورا پاکستان 274 میگا ہارٹز پر چل رہا ہے۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے کہا کہ ڈھائی سال سے زونگ کی لیٹی گیشن کا مسئلہ تھا جو حل کرایا گیا، ان مسائل کی وجہ سے فائیو جی کی بڈنگ نہیں ہو پارہی۔

متعلقہ خبریں