Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’فلم میکرز پر زور دوں گا کہ وہ مرد اداکاروں کے معاوضوں میں کمی کریں ‘

بالی ووڈ فلم میکر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ فلم میکرز پر زور دوں گا کہ وہ مرد اداکاروں کے معاوضوں میں کمی کریں۔

 بالی ووڈ فلم میکر کرن جوہر نے بھارتی چینل کی پینل گفتگو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی فلم کے لیے مرد اداکاروں کو بھاری معاوضے دینا بند کردئیے ہیں، میں دیگر فلم میکرز پر بھی زور دوں گا کہ وہ مرد اداکاروں کے معاوضوں میں کمی کریں۔

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں ٹوٹل 6 ہیروز ہیں اور انہی کو کاسٹ کیا جاتا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ اب نئے اداکاروں کو بھی چانس دیا جائے۔ ان کی کم بجٹ کی نئی فلم ‘کل’ میں کام کرنے سے بڑے اداکاروں نے انکار کردیا۔ مشہور اداکار فلم کا معاوضہ اتنا مانگ رہے تھے جتنا پوری فلم کا بجٹ تھا۔ میں نے پھر نئے اداکاروں کو کاسٹ کیا۔

کرن جوہر نے کہا کہ فلم کل کا بجٹ 40 کروڑ بھارتی روپے تھا اور مشہور اداکار اپنا معاوضہ بھی 40 کروڑ مانگ رہے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ کیا آپ مجھے گارنٹٰی دیں گے کہ فلم کل 120 کروڑ روپے کمائے گی۔  نئے اداکار بھی بھاری معاوضہ مانگتے ہیں جبکہ وہ فلم کے کردار پر کوئی تجربہ کرنے کو تیار نہیں ہوتے نہ رسک لینے پر آمادہ ہوتے ہیں۔