اسلام آباد: پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پاکستان پیپلزپارٹی نے ترمیمی مسودے پر کام شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پی پی کی آئینی مسودے پر مشاورت کے غیر رسمی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، پی پی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری، فاروق ایچ نائیک، شیری رحمن غیر رسمی کمیٹی میں شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کے سینئیر رہنما بھی آئینی ترمیم سے متعلق مسودے کی تیاری میں مشاورت کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مسودہ مکمل ہونے کے بعد چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو پیش کیا جائے گا، پی پی مسودہ تیاری کے بعد جے یو آئی ف اور مسلم لیگ ن سے شیئر کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں پی پی چیئرمین پی بلاول بھٹو زرداری نے آرٹیکل 8میں ترمیم پر اعتراض کیا ہے، آرٹیکل 8 میں ترمیم پی پی مسودے کا حصہ نہیں ہو گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی پی مسودہ عدالتی اصلاحات پرمشتمل ہوگا، مسودے میں آئینی عدالت کے قیام سے متعلق تجاویز دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: مجوزہ آئینی ترمیمی بل کا مسودہ سامنے آگیا



















